Monday, 8 August 2016

کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کا اضافہ، 10 کروڑ کے قریب شیئرز کا کاروبار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیز ی کا رجحان رہا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 86 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے سبب انڈیکس 39 ہزار 476 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔ آج کے کاروبار میں 9 کروڑ 98 لاکھ 4 ہزار 230 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 5 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار 74 روپے رہی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 353 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا اور اس دوران 174 کمپنیوں کے شیئرز کی مارکیٹ ویلیو میں اضافہ ہوا جبکہ 159 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں کم ہوئیں اور 20 کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں کوئی فرق نہیں پڑا۔

وقاص شاہ قتل کیس، ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنا دی گئی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزا ئے موت، سات سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پیر کے روز وقاص شاہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاہے ۔فیصلے کے مطابق عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج سید آصف علی کو سزا ئے موت اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی جبکہ غیر قانونی اسلحہ میں بھی 7سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رینجرز نے نائن زیرو پر ریڈ کیا تھا جس پر احتجاج کے دوران آصف علی نے غیر قانونی اسلحہ سے فائرنگ کر کے اپنی ہی جماعت کے کارکن وقاص شاہ کو قتل کردیا تھا اور فرار ہو گیا تھا جس کو بعد میں رینجرز نے شہداد کو ٹ سے گرفتار کیا تھا اور آصف نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا ۔

لاہور اور گردونواح میں بارش ، متعدد علاقوں میں بجلی غائب ، فیڈر ٹرپ کر گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔

میڈیار پورٹس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں گلبرگ ، ڈیفنس ، جوہر ٹاﺅن ، بحریہ ٹاﺅن ، علامہ اقبال ٹاﺅن ، سمن آباد ، چوبرجی ، داتا دربار ، ریلوے سٹیشن ، بادامی باغ، مغلپورہ ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر علاقوں میں موسلاد ھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔
بارش کے بعد ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم سہانا بنا دیا ہے اور لوگ موسم کا لطف اٹھانے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں ، فوڈ سٹریٹس اور دیگر کھانے پینے والے مراکز میں لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے ۔ دوسری جانب بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں ۔ بارش شروع ہوتے ہیں وحدت روڈ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے ، فیڈر ٹرپ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم بارش کم ہونے اور کئی علاقوں میں بارش رکنے کے باوجود بھی لیسکو کا عملہ تاحال بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے کیلئے نہیں پہنچ سکا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے دو روزکے دوران مزید بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

کراچی: سکھن نالے میں تین خواتین ڈوب گئیں

کراچی(مانیٹرنگ)سکھن نالے میں خاتون اور اسکی دو بیٹیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سکھن نالے میں تین خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جن کی لاشیں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اورایدھی کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ڈوبنے والی دو بہنوں اور ان کی ماں کی لاشوں کو نکال لیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین نالے پر کپڑے دھو دہیں تھیں کہ ایک بچی پانی کے تیز بہاو¿ کے ساتھ بہہ گئی جس کو بچانے کیلئے اس کی ماں اور بہن نے بھی چھلانگ لگا دی تھی مگر وہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں ۔

آرمی چیف کا کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم ،ہرحالت میں امن ہوگا، کوئٹہ دھماکے کا ہدف اقتصادی راہداری منصوبہ تھا: راحیل شریف


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیدیااور واضح کیاہے کہ حساس ادارے ملک بھر میں دہشتگردوں کا پیچھاکریں اور کہیں بھی کارروائی کرسکتے ہیں ، کوئٹہ حملے کا ہدف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تھا اور دہشتگردی کا مقصد بلوچستان کا سیکیورٹی صورتحال خراب کرنامقصد تھا۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق کورہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف نے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکریٹری بلوچستان ، کمانڈرسدرن لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں شدت پسندوں کو شکست ہوئی تو اُنہوں نے کے پی کے سے بلوچستان کا رخ کرلیا اور ان حملوں کا مقصد امن وامان کی خرابی تھی ، اصل ہدف پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تھا۔
اُنہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امن وامان کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور دہشتگردی سے منسلک ہر شخص کو ٹارگٹ کیاجائے ۔ آرمی چیف حساس اداروں کے متعلقہ افسران پر واضح کیاکہ وہ ملک بھرمیں کہیں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے مجاذہیں اور ہرجگہ پیچھاکیاجائے ۔

Saturday, 6 August 2016

رحیم یار خان اور سانگلہ سے لاپتہ ہونے والے بچے لاہورپہنچ گئے ، پولیس نے پکڑ لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے دو بچے لاہور سے مل گئے ۔

24نیوز کے مطابق پولیس نے سانگلہ اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ بچوں کو لاہور ریلوے سٹیشن سے برآمد کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 8سالہ رحیم کا تعلق سانگلہ سے ہے جبکہ 15سالہ فیضان پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کا رہائشی ہے جو چند روز قبل گھر چھوڑ کر لاہور آگئے تھے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے اور جلد دونوں بچے والدین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

جہانگیر ترین نے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے قرضہ معاف کرایا، سینیٹ میں رپورٹ جمع کرادی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں سب سے زیادہ طاقتور سمجھے جانے والے رہنما جہانگیر خان ترین کے قرضے معاف کرانے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحریک چلانے اور سب سے زیادہ آواز بلند کرنے والی پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کے قرض معاف کرانے کی رپورٹ سینیٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے تاندلیاں والا شوگر مل پر زرعی ترقیاتی بینک سے قرض حاصل کیا اور پرویز مشرف دور میں 2005 میں بطور وفاقی وزیر 10کروڑ 10لاکھ روپے کا قرض معاف کرایا۔

قندیل بلوچ کو منصوبہ بندی سے قتل کیاگیا, قاتل 10 دن بیرون ملک رابطے میں رہے،جان بوجھ کر والد کو مدعی بنایاگیا

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل سے متعلق نئے نئے انکشافا ت کا سلسلہ جاری ہے۔قندیل کے قتل کی کہانی کا دائرہ مسلسل ان کے خاندان کے افراد کے گرد گھوم رہا ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قندیل کو اس کے خاندان نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا, تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ قندیل کے بھائی عارف اور رشتہ دار کو گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز کے زیر استعمال موبائل فون کے ڈیٹا سے حاصل کیئے گئے کو سامنے رکھتے ہوئے شامل مقدمہ کیا گیا ہے۔ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم عارف قندیل کے قتل سے ایک ہفتہ پہلے اورواردات کے 3 دن بعد بھی ملزموں سے رابطے میں رہا،اس دوران ان کا ایک اور رشتہ دار بھی مسلسل رابطے کرتا رہا۔
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق قندیل کے قتل میں اب تک اس کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم اس کے دوسرے بھائی عارف اور ایک رشتے دار ظفر کو بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے جس (ظفر)کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پولیس کی حراست میں ہے ۔
اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق خاندان کے افراد نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے قندیل کو قتل کیا۔جب کہ والد کو مدعی بنانے کے پیچھے بھی ایک منصوبہ تھا کہ کسی بھی موقع پر مدعی ملزمان کو معاف کرسکے۔ادھر پولیس کی جانب سے مقدمہ میں غیرت کے نام پر قتل کی شق شامل ہونے پر ملزموں کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے عارف کو وطن واپس لایا جائے گا۔ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل سے متعلق نئے نئے انکشافا ت کا سلسلہ جاری ہے۔قندیل کے قتل کی کہانی کا دائرہ مسلسل ان کے خاندان کے افراد کے گرد گھوم رہا ہے ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قندیل کو اس کے خاندان نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا, تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ قندیل کے بھائی عارف اور رشتہ دار کو گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز کے زیر استعمال موبائل فون کے ڈیٹا سے حاصل کیئے گئے کو سامنے رکھتے ہوئے شامل مقدمہ کیا گیا ہے۔ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم عارف قندیل کے قتل سے ایک ہفتہ پہلے اورواردات کے 3 دن بعد بھی ملزموں سے رابطے میں رہا،اس دوران ان کا ایک اور رشتہ دار بھی مسلسل رابطے کرتا رہا۔
اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق قندیل کے قتل میں اب تک اس کے بھائی اور مرکزی ملزم وسیم کے علاوہ سعودی عرب میں مقیم اس کے دوسرے بھائی عارف اور ایک رشتے دار ظفر کو بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے جس (ظفر)کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ پولیس کی حراست میں ہے ۔

راہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے جو بات سامنے آئی ہے اس کے مطابق خاندان کے افراد نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے قندیل کو قتل کیا۔جب کہ والد کو مدعی بنانے کے پیچھے بھی ایک منصوبہ تھا کہ کسی بھی موقع پر مدعی ملزمان کو معاف کرسکے۔ادھر پولیس کی جانب سے مقدمہ میں غیرت کے نام پر قتل کی شق شامل ہونے پر ملزموں کامنصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے عارف کو وطن واپس لایا جائے گا۔

پی ٹی آئی حکومت کیخلاف ”احتساب تحریک “ کا آغاز کل سے کریگی ، آزادی کنٹینر پشاور پہنچا دیا گیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلا ف ©©” احتساب تحریک “ کا آغاز کل سے ہو گا جس کیلئے عمران خان کا آزادی کنٹینر پشاور پہنچا دیا گیا ہے ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی احتساب تحریک کا آغاز کل پشاور سے ہو گا جس کیلے آزادی کنٹینر کو پشاور پہنچا دیا گیا ہے ۔ عمران خان کارکنوں کے ہمراہ پشاور سے روانہ ہونگے۔ راستے میں چھ مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ احتساب تحریک میں شرکت کیلئے کارکن قافلوں کی صورت میں کل پشاور پہنچیں گے جہاں سے تحریک کا باقاعدہ آغاز ہو گا ۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پاناما لیکس پر احتساب نہ ہونے کے بعد تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا ۔

ہیرشیما پر ایٹم بم حملے کو اکہتر برس مکمل ہوگئے

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر امریکی بربریت کو آج اکہتر برس مکمل ہو گئے۔71سال پہلے آج ہی کے دن امریکہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرا کر موت کا ایسا بازار گرم کیا تھا جس کی آج تک تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
ڈی ڈبلیو کے مطابق جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کے اکہتر برس مکمل ہونے پر آج متعدد یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ 6 اگست 1945 کو امریکہ نے اس شہر پر ایٹم بم گرایا تھا، جس کی وجہ سے لاکھوں افرادچند لمحوںمیں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران ہیروشیما کے میئر کا کہنا تھا کہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے متحد ہو جانا چاہیے۔
خیال رہے چند ماہ قبل امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے دورہ جاپان کے موقع پر ہیروشیما کا بھی دورہ کیا تھا جو کسی امریکی صدر کا اپنے دور اقتدار کے دوران اس مقام کا پہلا دورہ تھا۔

Friday, 5 August 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب کی افغانستان میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کے کریو ممبر کے اہل خانہ سے ملاقات ، بازیابی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں : شبہازشریف

لاہور (مانیٹرنگ دیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے افغانستا ن کے صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں موجود کریو ممبرکرنل (ر)صفدر حسین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورانہیں دلاسہ دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریو ممبر کے اہل خانہ کے گھرپہنچے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کریو ارکان کی بازیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے افغان حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے بہت جلد کریو ممبرز کو بازیاب کرالیا جائے گا ، افغان حکومت سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں معاونت کی جائے ۔

ترک صدر نے قوم اور اللہ سے معافی مانگ لی

انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ماضی میں فتح اللہ گولن کی تحریک کی مدد اور اس کا حقیقی چہرہ عوام کو نہ دکھانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس پر قوم اور اللہ سے معافی مانگ لی ہے۔ترک صدر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2010ءتک اس تنظیم کے حقیقی ارادوں اور طویل المعیاد مقاصد کو سمجھنے میں ناکام رہے تھے۔

اس کے بعد انھوں نے اس گروپ کی سرگرمیوں کا مختلف انداز میں جائزہ لینا شروع کردیا تھا اور 2012ءمیں اس گروپ کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اپنی آواز بلند کی تھی۔

ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،پنجاب حکومت وفاق،آرمی چیف اور افغان حکام سے رابطے میں ہے:ترجمان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ اور اس کی وجہ سے 6پاکستانیوں سمیت 7افرا د کے یرغمال بنائے جانے پر پنجاب حکومت وفاق،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کے مطابق وفاقی حکومت ،جنرل راحیل شریف او ر افغان حکام سے رابطے میں ہیں انہوں نے یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت کے ایک ہیلی کاپٹر نے افغانستان کے صوبہ لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی اس دوران طالبان نے ایم آئی 17ہیلی کاپٹر میں سوار سات افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ان سات افراد میں سے ایک روسی جب کہ دیگر چھ پاکستانی تھے۔پنجاب کے حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر مرمت کی غرض سے روس جا رہا تھا جب کہ افغانستان کی حدود استعمال کرنے سے قبل افغان حکام سے اجاز ت لی گئی تھی۔

ملتان' گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

ملتان (صباح نیوز)ملتان میں گیسٹرو کا مرض وبائی صورت اختیار کرنے لگا ، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے ایک سوچون مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ملتان میں گیسٹرو کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ایک ہی روز میں گیسٹرو سے متاثرہ 154 مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں رپورٹ کرایا گیا۔ متاثرہ 154 مریضوں میں سے 76مریضوں کو مختلف سرکاری ہسپتال میں داخل کر لیا گیا جبکہ باقی مریضوں کو طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔ڈاکٹرز نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بازاری اشیاءکم سے کم استعمال کریں اور پانی کو ابال کر استعمال کریں تاکہ گیسٹرو کے مرض سے بچا جا سکے۔

نواز لیگ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس جمع کرادیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ نواز نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر سردار ایاز صاد ق کو جمع کرادیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس سپیکر کو جمع کرادیا ہے ۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں آف شور کمپنیوں کو ظاہر نہیں کیا ۔ پاناما پیپرز پر نام آنے کے بعد عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے ۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنی آف شور کمپنیاں چھپائی ہیں لہذٰا کسی جھوٹے شخص کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ جھوٹ بولنے پر عمران خان صاد ق اور امین نہیں رہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس پر محسن نواز ، حامد حمید ، عامر حمید اور ندیم عباس سمیت دیگر کے دستخط موجود ہیں ۔ نواز لیگ کے رہمنا دانیال عزیر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر سردار ایاز صادق نے وصول کر لیا ہے۔

نامور اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کرگئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکارہ،گلوکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کر گئیں۔شمیم آرا طویل عرصہ سے بیمار تھیں اورلندن کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کا بڑا نام ،نامور اداکارہ وگلوکارہ شمیم آرا ہم میں نہیں رہیں۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھیں۔1938میں پیدا ہوئیں
انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا۔انہوں نے چارمرتبہ نگارایوارڈ حاصل کیا،ان کی پہلی سپرہٹ فلم سہیلی تھی۔اہل خانہ نے نامور اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
شمیم آرا کے انتقال پر پاکستانی فلم انڈسٹری کے ستاروں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

کراچی 'مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا، حیدری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس نے کراچی کے علاقوں ڈیفنس اور مومن آباد اورنگی ٹاﺅن سے سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائلز فون برآمد ہوئے ،حیدری کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرانا گولیمار اور لیاری سنگولین سے گینگ وار کے پانچ ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے منشیات بھی برآمد کی گئی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون ، ملاقات کی دعوت دیدی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو ٹیلی فون کیا اور ملاقات کی دعوت دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل نشر ہونے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب کے علاقے سیالکوٹ  میں مراد علی شاہ کا ہم شکل آدمی موجود ہے جس کا نام عرفان شاہ بتایا گیاتھا تاہم آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسے ٹیلی فون کیا ہے کہ اور ملاقات کی دعوت دی ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مراد علی شاہ نے عرفان شاہ کو اپنا ذاتی مہمان ببنے کی پیش کش بھی کی ہے ۔

ایران میں 19 سالہ لڑکے کو ہم جنس پرستی کے الزام میں پھانسی دے دی گئی

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں ہم جنس پرستی کے الزام میں ایک 19سالہ لڑکے کو پھانسی دے دی گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حسن افشار کو صفائی کا موقع دئیے بغیر 17 سال کی عمر میں ہم جنس پرستی میں ملوث ہونے کے الزامات میں 2 ماہ ٹرائل کیا گیا۔ حسن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ واقعہ تھا جبکہ دوسرا لڑکا اپنی مرضی سے ہم جنس پرستی کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔

کم سن بھکاریوں پر ایک تحریر

اس برس لاہور سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی بھتیجیوں کو جڑواں شہروں کی سیر کروانا ہمارے فرائضِ منصبی میں شامل رہا۔آٹھ روز میں ٹورسٹ گائیڈ اور ڈرائیور بننے کے دوران ہر عوامی و تفریحی مقام گھومتے مسلسل دل و دماغ میں چھوٹے چھوٹے دھماکے ہوتے رہے۔اور ابھی کچھ فرصت ملی ہے تو معذرت کہ راولپنڈی اسلام آباد کے کسی مقام کی خوبصورت یادیں تحریر کرنے کی بجائے بحثیت مجموعی معاشرے کے نظام میں دعووں کے پول کھولتی مکروہ تصویر دکھانا چاہوں گی ۔
آغاز کیے لیتے ہیں نیچرل ہسٹری میوزیم سے جس کے اندر اور باہر سکوت کے باعث کوئی چھابڑی تو کیا بھکاری تک دکھائی نہیں دیتا۔جب رواج ہی نہیں ایسی جگہوں پر جانے کا تو کسی کو کیا پڑی ہے دھندے میں مندا سہے۔جبکہ چند ہی گز کے فاصلے پر لوک ورثہ ہے اور آگے پاکستان مونومنٹ۔پارکنگ سے لے کر اندر سنگی بینچوں اور گھاس کے پلاٹس تک بھکارنوں کا عجب رش ہے۔سب نے گود میں ازلی نیند کا مارا بچہ اٹھا رکھا ہے۔جو گزشتہ کئی برسوں میں اتنے کا اتنا ہی ہے۔ہر عورت کے ماتحت دو چار برہنہ پاء بچے ہیں۔ان مقامات پر انٹری فیس ہے لیکن پھر بھی گزشتہ کئی برس سے یہ لوگ انہی جگہوں پر ڈیرے ڈالے پڑے ہیں۔دامن کوہ سے مونال یا پیر سوہاوہ تک ہو آیے حالات اس سے بھی بدتر ہیں۔۔۔سینٹورس جیسے شاپنگ مال میں چلے جایے تو وہاں ایک نیا سلسلہ چل رہا ہے "میڈم ہم نے کھانا آرڈر کیا تھا لیکن سو روپیہ کم پڑ رہا ہے۔پلیز ھیلپ۔" زمانہ ترقی کرگیا ہے تو بھیک مانگنے کا طریقہ بھی ماڈرن ہونا چاہیے۔کسی سگنل پر رکیں تو نقاب پوش مجبوریاں اور معذور یا ننگے پاؤں گھومتا نام نہاد مستقبل ۔ اس ضمن میں مرغزار چڑیا گھر ، لیک ویو پارک اور ایوب نیشنل پارک بازی لے جا چکے ہیں۔یہاں سیاحوں کی تعداد اب جوان بھکارنوں اور بچوں کی تعداد کے راست متناسب ہوتی ہے۔جبکہ داخلہ ٹکٹ لازم ہے۔انتظامیہ یا کہیے عملہ منہ میں وہسل دبائے وہیں گھومتا رہتا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ نگرانی جاری ہے۔
یہ تو صرف چند تفریحی مقامات ہیں آپ کسی بازار میں چلے جائیں تو ہر طرح کی مجبوری بِکنے کو تیار کھڑی ہے یا معصومیت کاسہ اٹھائے سوال کرتی ہے "کھانا نہیں کھایا ۔۔۔ اسکول شوز اور یونیفارم خریدنا ہے۔کتابیں لینی ہیں۔یہ ڈرائینگ بُکس خرید لیں۔۔۔۔" اور جب ان سے سکول کا اتہ پتہ پوچھو یا وقت تو چند سیکنڈز میں چیل کی مانند کوئی بڑا بھکاری آگے بڑھ کر آپ کا دھیان بٹا لے گا۔ایسا ہر بار ہوتا ہے۔
سلسلہ یہیں تھم نہیں جاتا۔کسی شہر میں کوئی مزار بتا دیجیے جہاں حکومتی دعووں کے برعکس تصویر دکھائی نہ دے۔لائلپور میں نور شاہ ولی کا مزار ہو یا لسوڑی شاہ ، لاہور میں بی۔بی پاکدامن،میاں میر ، شاہ جمال ، داتا علی ہجویری ، پاکپتن میں بابا فرید ، جھنگ میں سلطان باہو ، گولڑہ شریف، ملتان میں حافظ جمال ، بہاؤالدین زکریا اور شاہ رکن عالم ، سیہون شریف میں شہباز قلندر ، اسلام آباد میں بری امام ۔۔۔ غرض ایک طویل ترین فہرست ہے ان بزرگانِ دین کی کہ جِن کی آخری آرام گاہوں کے احاطوں میں ایک طبقہ ریاست کا منہ چڑا رہا ہے۔سالانہ عرس کے نام پر بھری بوریاں اور روزانہ کی بنیاد پر نذرانوں سے اٹی تجوریاں۔۔۔یاد رہے کہ لنگر اور فیض ملنے کا سوال یہاں زیرِ بحث نہیں ہے۔۔۔ میں نے تو کوئی ایسی جگہ نہیں دیکھی جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو یا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اثر دکھائی دیتا ہو۔یہ بچے کِس کے ہیں؟ کہاں سے لائے جا رہے ہیں؟ منہ ڈھاپے کون سے "باغیرت" خاندانوں کی یہ مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں ہیں ؟ جو گود میں پڑا سردی گرمی اور بھوک پیاس سے بے نیاز اونگھتا معصوم ہے وہ کِس کا لختِ جگر ہے ؟ صرف بھیک ہی نہیں یہ معاشرہ اور کون سے گھناؤنے جرائم اور دیگر سرگرمیوں کی آجگاہیں بن چکا ہے کوئی فکر ہے کِسی کو؟ 
چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے چھاپے مارے جاتے ہیں۔اینٹوں کے بھٹوں ،ورکشاپ، فلنگ اسٹیشن سے تو بچوں کو اٹھا کر ماہانہ وظیفہ دیتے اسکول بھیج دیں گے لیکن  کم سن بھکاری اور سال بھر کا معاوضہ ادا کرکے لائے گئے گھروں میں کام کرتے چھوٹے۔۔۔ان کی فکر کون کرے گا؟ سیکس ورکرز بنا اسی ملک کا مَسلا ہوا بیمار حال اور مستقبل کون اپنائے گا ؟ اے فار ایپل یا جیومیٹری و مسئلہ فیثاغورث سکھانے کی بجائے ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کے مطابق مثبت و تکنیکی مہارت سکھا کر کارآمد سماجی و معاشرتی رکن بننے کو کِس نے آگے بڑھنا ہے؟ سوالات کا لامتناہی سلسلہ ہے اور جواب شاید جانتے ہوئے بھی انجان بننے کی عادت اپنائی جا چکی ہے۔

 کچھ لکھاری بارے۔۔!!

افشاں مصعب، شہر اقتدار سے ہماری ریگولر لکھاری ہیں، عوامی مسائل ہوں یا سیاسی رام کہانیاں، ان کے قلم سے موضوعات کی وسیع ورائٹی پڑھنے کو ملتی ہے۔  ان سے رابطے کے لئے قارئین انہیں اس ہینڈل پر ٹوئیٹ کر سکتے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی بچوں کو دہشت گردقرار دیکر سزا دینے کا بل منظور

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی ریاست فلسطین مخالف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک ایسا قانون پاس کرلیا ہے جس سے فلسطین کے بچوں کو بھی ’دہشت گرد‘ قرار دے کر جیلوں میں قید کیا جا سکے گا۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی پارلیمان نے 12سال کی عمر تک کے فلسطینی بچوں کو جیل میں ڈالنے کی منظوری دیدی ہے۔اسرائیلی پارلیمان کی جانب سے منظور کیئے جانے والے اس قانون کو ’یوتھ بل‘کا نام دیا گیا ہے۔نئے قانون کے تحت ایسے لڑکے اور لڑکیاں جن کی عمریں 14برس سے کم ہوں گی انہیں بھی قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر سزا دی جا سکے گی۔
اسرائیل نے چاقو حملوں کو اس جارحانہ قانون کے نفاذ کی وجہ قرار دیا ہے۔حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ انات برکو کا کہنا تھا کہ یہ بل ان کے لئے ہے جو چاقو سے حملہ کرتے ہیں۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ حملہ آور بچہ اور اس کی عمر بارہ یا پندرہ سال ہے۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے فلسطینی بچوںسے ناروا سلوک پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بچوں کو سکولوں میں ڈالنے کے بجائے جیلوں میں ڈال رہا ہے۔

کراچی میں تیز بارش، پنجاب کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بعض علاقوں اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں آج بارش کی پیشن گوئی کردی جبکہ لاہور کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج کراچی سمیت سندھ ، پنجاب ، بنوں، ڈی آئی خان ،ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے دیگر علاقوں میرپور خاص، حیدر آباد، شہید بینظر آباد، سکھر، لاڑکانہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

بحریہ ٹاﺅن کراچی کا 15 اگست کو قرعہ اندازی کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاﺅن کے بانی چیئرمین ملک ریاض نے 15اگست کو بحریہ ٹاﺅن کراچی کے باقی ممبران کی قرعہ اندازی کرانے کااعلان کردیا اور اس عز م کا اعادہ کیا ہے کہ تمام ممبران کو مقررہ وقت پر جائیدادیں دے دی جائیں گی ، بحریہ ٹاﺅن کراچی میں کام پوری رفتارسے جاری ہے اوراسی رفتار سے سفر جاری رہے گا۔ 
اپنے ایک بیان میں ملک ریاض نے کہاکہ ’میں آج بحریہ ٹاﺅن کراچی کے لاکھوں ممبران کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ الحمداللہ کراچی کے اس جدید ترین نئے شہر کے ابتدائی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اللہ کے فضل سے یہ معجدہ ان لاکھوں محنت کش اور پروفیشنل نے سرانجام دیا ہے کہ ان کا روزگار بحریہ ٹاﺅن کراچ سے جڑا ہوا ہے میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں وہ علاقہ جہاں ہیروئن اور اسلحے کی منڈیاں چلتی تھیں اللہ کے کرم سے وہاں آج پاکستان کے سب سے بڑے تعمیراتی منصوبے کی بھرپور ہلچل مچی ہے صرف دو سال کے عرصے میں آض بحریہ ٹاﺅن میں سینکڑوں خاندان جدید طرضے رہائش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ دنیا کی تیسری بڑی مسجد ، انٹرنیشنل تھیم پارک، انٹرنیشنل نائٹ سفاری، 50 ہزار لوگوں کا سٹیڈیم ، 36 ہولز کا گالف کورس،5 سٹار ہوٹل ، سنیما ، یونیورسٹیز ، کالجز ، سکولز اور سعودی جرمن ہسپتال جو دنیا کا جدید ترین ہسپتال سسٹم ہے وہ یہاں آرہا ہے، بحریہ ٹاﺅن کراچی سے وابستہ ڈیڑ ھ لاکھ ممبران جو ہمارے معزز ممبران ہیں 35 ہزار بحریہ ٹاﺅن کراچی کے ملازمین اور ان کے زیر کفالت خاندان تمام سرمایہ کاروں ، محنت کشوں اور سٹیٹ ہولڈروں کو100 فیصد دلاتا ہوں کہ بحریہ ٹاﺅن نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے ۔ میرے بہن بھائیوں بحریہ ٹاﺅن کراچی ہر پلاٹ ،ہر مکان ،ہر فلیٹ اور ہر دکان وقت کے مقررہ پر اپنے معزز ممبران کو دے گا اور دے چکا ہے اس وقت بحریہ ٹاﺅن کراچی سرگرمیاں ہزاروں ایکڑ پر مشتمل وسیع و عریض رقبے پر پوری رفتارسے جاری ہے 15 اگست کو بحریہ ٹاﺅن کراچی کے باقی ممبران کے نمبروں کی قرعہ اندازی ہو گی جن ممبران کو نمبر نہیں ملے انشاءاللہ 15 کی شام تک مل جائیں گے بحریہ ٹاﺅن کراچی اور پاکستان کی ترقی کا سفر انشاءاللہ تعالیٰ اسی رفتار سے جاری رہے گا ۔

آرمی چیف کا افغان صدر کو ٹیلی فون ، اشرف غنی کی ہیلی کاپٹرعملے کی بازیابی کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنیوالے ہیلی کاپٹر اور عملے کی بحفاظت واپسی کیلئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلی فون کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عملے کی جلداور بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے جس پر افغان صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ٹیلی فون پر افغان صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ روز مرمت کیلئے ازبکستان جانیوالے حکومت پنجاب کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد سے عملہ لاپتہ ہوگیا۔ دوسری طرف ایکسپریس ٹربیون کے مطابق طالبان نے بتایاہے کہ ہیلی کاپٹر کا عملہ ان کی تحویل میں اور محفوظ ہے تاہم ان مغویوں کے مستقبل کا فیصلہ طالبان کی اعلیٰ قیادت کرے گی ۔

بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے ,صوبے کے محب وطن عوام نے فیصلہ کرلیاہے ڈر کر نہیں جئیں گے : عامر ریاض



کوئٹہ (این این آئی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے,صوبے کے محب وطن عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ وہ ڈر کر نہیں جئیں گے۔کوئٹہ کینٹ میں پہلے بلوچستان قائد اعظم محمد علی جناح شوٹنگ مقابلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کمانڈر سدرن نے کہاکہ بلاشبہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور یہ نوجوان ہی خوشحال پاکستان کے پاسبان اور امین ہیں۔کمانڈر سدرن کمانڈکا کہناتھا کہ بلوچستان خطے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے اور یہ صوبہ تاریخ کے اہم دور سے گزررہاہے،ان کا کہناتھا کہ صوبے میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے،یہ پاکستان کامستقبل ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان سے وابستہ ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں اپنی کوششوں میں مصروف ہیںتاہم ہمیں مشترکہ طور پر دشمن کےوار کورد کرناہے، بلوچستان کے محب وطن عوام نے فیصلہ کرلیاہے کہ وہ ڈر کر نہیں جئیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ہم پر اس پاک سرزمین کاتحفظ لازم ہے،پاکستان قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہےگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا

کراچی(این این آئی) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مماثل یونیفارم والے سیکیورٹی گارڈز بھی نہیں رکھے جا سکتے اور سادہ لباس سیکیورٹی گارڈز رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس موبائل سے مشابہ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی اور ہوٹر اور پولیس لائٹس والی گاڑیاں بھی ضبط ہونگی، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ ، 14افرادجاں بحق

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آسام کے ایک مصروف بازار میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 14افرادجاں بحق اور15زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آور ماراگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں فائرنگ کردی ۔یہ حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہواتواس نے فائرنگ کردی۔ آسام کے ڈی جی پولیس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایاکہ تین سے چار افراد اس حملے میں ملوث ہیں تاہم ہندوستان ٹائمز کاکہناتھاکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 
آسام کے وزیراعلیٰ نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں ۔ 
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی، فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا۔
ٹی وی پر دکھائی جانیوالی فوٹیج میں دھواں اٹھتابھی دکھائی دے رہاتھا جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق مارکیٹ میں شدید فائرنگ ہوئی ۔